اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال پیر کو، چین کے شہر ارومچی پہنچ گئے، جہاں وہ اہم بین الاقوامی اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیر منصوبہ بندی’’ تیان شان فورم‘‘ میں شرکت کریں گے، جو خطے میں اقتصادی تعاون اور ترقی کے مواقع پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ علاوہ ازیں پروفیسر احسن اقبال 9ویں CAREC تھنک ٹینک فورم میں بھی حصہ لیں گے، جس میں سینٹرل ایشیا اور قریبی ممالک کے اقتصادی و سٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ دورہ پاکستان کے علاقائی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور خطے میں ترقیاتی منصوبوں میں شراکت داری کو بڑھانے کے لیے اہم موقع فراہم کرتا ہے۔وفاقی وزیر اس موقع پر چین اور CAREC رکن ممالک کے نمائندگان سے ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں و پالیسی اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔