اسلام آباد۔ 17 جنوری :سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیر 19 جنوری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لیے ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ آئندہ عدالتی ہفتے کے دوران مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں مجموعی طور پر سات بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔
روسٹر کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہوگا۔بینچ نمبر دو جسٹس منیب اختر اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل ہوگا۔بینچ نمبر تین جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ملک شہزاد احمد پر مشتمل ہوگا۔اسی طرح بینچ نمبر چار جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔بینچ نمبر پانچ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہوگا۔روسٹر کے مطابق بینچ نمبر چھ جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ نمبر سات جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہوگا۔
سپریم کورٹ کے ان بینچز کے روبرو آئندہ ہفتے آئینی، سول، فوجداری اور دیگر اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔