اسلام آباد۔17جنوری :صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سرگودھا اور اورماڑہ میں المناک ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے سرگودھا میں شدید دھند کے باعث حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج کا اظہار کیا ، ماڑہ کے قریب پیش آنے والے حادثے پر بھی صدر مملکت نے افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نےجاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بدلتے موسمی حالات ایک حقیقت ہیں، سفر کے دوران احتیاط ناگزیر ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق عوامی آگاہی دینے کے لئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔