آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش /ہلکی برفباری

45

اسلام آباد۔17جنوری :آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش /ہلکی برفباری جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ،پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری ہوئی ۔پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونحوا کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: کالام 01، گلگت بلتستان: استور، سکردو میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی08، گوپس منفی07، بگروٹ منفی06، پاراچنار منفی04، اسکردو، گلگت اور استورمیں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.