آٹھویں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

33

راولپنڈی۔4دسمبر:آٹھویں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے میری ٹائم کے شعبہ میں ابھرتے ہوئے چیلنجز،مواقع اور پاکستان کی بلیو اکانومی کی بے پناہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔جمعرات کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر ڈیٹرنس اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز اور ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز میں فعال شرکت کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کے لئے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

قبل ازیں شرکاء کو عصری میری ٹائم خطرات، میری ٹائم ڈومین سے متعلق آگاہی اور ساحلی آبادی کی ترقی کے لئے پاک بحریہ کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ شرکاء میں اراکین پارلیمنٹ، سیاست دان، بیوروکریٹس، مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، میڈیا کے نمائندے، کاروباری شخصیات، تاجر رہنما اور ماہرین تعلیم شامل تھے۔ انہوں نے میری ٹائم آگاہی میں MARSEW کے اہم کردار اور میری ٹائم پالیسی سازی میں اس کے تعاون کا اعتراف کیا۔ انہوں نے پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لئے پاک بحریہ کے عزم کو بھی سراہا۔گیارہ روزہ ورکشاپ کا مقصد سمندری سلامتی اور بحر ہند کی جغرافیائی سیاسی اہمیت کے بارے میں تفہیم کو بڑھانا ہے جبکہ اہم قومی سمندری چیلنجوں اور مواقع پر غور و فکر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.