آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی

109

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدِمقابل آئیں گے، پہلے میچ میں پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے سری لنکا کو مات دی تھی۔

دونوں ٹیمیں کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ کی تیاری کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ ہفتے کو شیڈولڈ تھی مگر بارش کے سبب یہ پریکٹس سیشن منسوخ ہو گیا تھا۔

ایک روزہ کرکٹ میں اگر دونوں ٹیموں کے ریکارڈ کی بات کی جائے تو اس فارمیٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 11 مقابلے ہو چکے ہیں اور تمام میں بھارت نے فتح حاصل کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.