کراچی: ٹک ٹاک پر دوستی کے ذریعے مبینہ طور پر اغوا کی گئی لڑکی ڈیڑھ سال بعد بازیاب

ٹک ٹاک کے ذریعے دوستی کے بعد اورنگی ٹاؤن کراچی سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ یسریٰ کو مبینہ اغوا کے ڈیڑھ سال بعد بازیاب کرالیا گیا، مبینہ اغوا کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سندھ کی صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں شاہینہ شیر علی نے اورنگی ٹاؤن جاکر مغویہ یسریٰ اور اہل خانہ سے ملاقات کی، اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی (ایم پی اے) اعجاز الحق بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے بتایا کہ یسریٰ کے مطابق اس کو ڈیڑھ سال قبل ٹک ٹاک پر تعلق قائم ہونے پر مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا، مبینہ اغوا کار حمزہ اور اس کی ماں کی جانب سے بدترین تشدد کی وجہ سے یسریٰ انتہائی خوفزدہ تھی، لڑکی کے مطابق ملزم حمزہ نے یسریٰ کے ساتھ زبردستی جعلی نکاح نامہ بھی بنوالیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment