رافیل نڈال کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی گئی

عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال کو اسپین کی قدیم ترین درسگاہ یونیورسٹی آف سلامانکا (USAL) کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی گئی۔

 یہ اعزاز ان کو ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا، یونیورسٹی آف سلامانکا دنیا کی چوتھی قدیم ترین یونیورسٹی ہے، اس سے قبل کسی بھی کھلاڑی کو یہ اعزازی سند نہیں دی گئی تھی۔

تقریب کے دوران رافیل نڈال نے روایتی نیلا گاؤن اور ٹوپی پہن کر حلف لیا، جس کے بعد انہیں باضابطہ طور پر ڈاکٹر آنوریس کاؤزا کا تمغہ عطا کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment